این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے کیس میں الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ کا نقشہ اور تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کو 20 فروری صبح 4 بجے 22 منٹ میں 7 فون کیے، مگر کوئی جواب نہیں ملا، الیکشن کمیشن نے دیگر افسران کو کی گئی کالز کا ریکارڈ بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حلقے کے 38 پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، حلقہ کے 54 پولنگ اسٹیشنزپر ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے کم تھا۔
رپورٹ میں لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات بھی پیش کردہ نقشے میں شامل ہیں۔
Comments are closed.