الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کر دے تو فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بات بتائی ہے۔
کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوتا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کرنا ہوتا ہے۔
کنور دلشاد نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنا لازمی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری نے مزید بتایا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نگراں حکومت کا نظام نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں کسی پر اعتماد نہیں کرتیں اس لیے یہاں نگراں سسٹم ہے۔
Comments are closed.