نادرا کے چیئرمین طارق ملک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، وہ ہمیں ڈانٹتے بھی ہیں تو ڈانٹ سکتے ہیں، یہ ان کا حق ہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو آرڈر نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہو سکتی ہے، ہم نے ان کے کہنے پر اسٹریٹیجی بنائی، پروجیکٹ پلان دیا۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ ای سی پی نے ہمیں زبانی گو ہیڈ دیا، اس کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اجازت مانگی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ تیکنیکی لوگ تیکنیکی بات چیت کرتے ہیں تو غلط فہمی ہوئی ہو گی۔
طارق ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان جاؤں گا تو غلط فہمی دور کروں گا، ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے رہے ہیں۔
Comments are closed.