مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر پہلے دن سے متنازع ہو چکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مختلف اداروں کو استعمال کرنے کی تصویر اور فوٹیجز سوشل میڈیا پر آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کی پیداوار جماعت ہے ان کے ہر کام میں دھاندلی کا عمل دخل ہے، پولنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے ثبوت سوشل میڈیا پر آرہے ہیں، عمران خان کی ہر چوری راستے میں ہی پکڑی جاتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں پولنگ ایجنٹ کے بغیر پولنگ کا عمل شروع کیا گیا، گوجرنوالہ میں ڈپٹی کمشنر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے بھی ہمارے پولنگ ایجنٹس شکایات درج کرارہے ہیں، بہاولپور اور چنیوٹ میں بھی یہی صورتحال ہے، شادباغ پولنگ اسٹیشن پر 124 ووٹرز ہیں ان کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیےجارہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی محمد پولنگ اسٹیشن کے اندر کیا بلے کو ووٹ ڈلوانے گئے ہیں؟
Comments are closed.