الیکشن کمشنر پنجاب اسرار خان نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے حوالے سے لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر اسرار خان نے پولنگ ایجنٹس سے بات بھی کی اور ان کے مسائل بھی جانے۔
دوسری جانب لاہور میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔
انچارج کنٹرول روم کے مطابق شہر کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی لائیو مانیٹرنگ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 20 پولنگ اسٹیشن حساس ہیں، جنہیں لائیو مانیٹر کیا جارہا ہے۔
انچارج کنٹرول روم نے یہ بھی بتایا کہ تمام اداروں کی کنٹرول روم سے کوآرڈینیشن جاری ہے، لاہور میں پر امن طریقے سے پولنگ ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔
آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔
Comments are closed.