jenny bikini prince and princess school pasig militarycupid con looking for a partner in crime old women xnxx subtle 中文 skype add friends how to take care of siberian husky in the philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی، اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ بھی آنا شروع ہوگیا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کا پہلا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وراڈ نمبر 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 86 کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  پی ٹی آئی کے چوہدری صیام 125 ووٹ لے کر آگے  جبکہ مسلم لیگ ن کے قاری محمد حنیف 75 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  موجود ہیں۔

 اکتالیس کنٹونمنٹ بورڈزکے دو سو پانچ وارڈز میں پندرہ سو انہتر امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز پرنتائج کا اعلان کریں گے۔

تمام پولنگ ایجنٹس اور امیدوار نتیجے کی کاپی پریزائیڈنگ افسروں سے حاصل کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ علی زیدی نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر انہیں حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو بطور وزیر اور رکن قومی اسمبلی استعفا دے دوں گا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ علی زیدی نے ووٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی وزیر کو حلقہ بدر کریں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی منتخب عہدہ رکھنے والا شخص دوران پولنگ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے سوا کسی پولنگ اسٹیشن پر نہیں گیا، میں الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیےگئے پولنگ اسٹیشن کا بتائے۔

اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو بطور وزیر اور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دوں گا۔

علی زیدی نے کہا کہ کیا ضلعی الیکشن کمشنر غلط ثابت ہونے پر معافی مانگیں گے؟۔

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مختلف وجوہات کی وجہ سے کہیں بے نظمی دیکھنے میں آئی تو کہیں ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں کالا پل کے قریب واقع پولنگ اسٹیشن میں بے نظمی نظر آئی۔

ووٹ ڈالنے کے بعد بھی ووٹرز کی پولنگ اسٹیشن میں موجودگی پر پولنگ ایجنٹ نے احتجاج کیا، جس پر پریذائڈنگ افسر کی مداخلت کے بعد متعلقہ ووٹرز باہر نکل گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی فہیم خان اور راجہ اظہر کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ میں واقع پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا، دونوں پولنگ اسٹیشنز میں تقریباً 50 سے 60 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 1 کے 2 پولنگ اسٹیشنز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 سو کے قریب ہے۔

ادھر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 میں ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔

کلثوم بائی ولیکا اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹ اور میڈیا نمائندگان کو اندر جانے میں مشکلات پیش آئیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب اسرار خان نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے حوالے سے لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران کراچی کے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کے مطابق گرفتار کیئے گئے مذکورہ جعلی پولنگ ایجنٹس بغیر کسی تصدیقی دستاویزات کے پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں جعلی پولنگ ایجنٹس کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے اندر تھے۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

کراچی میں ہی حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے فہیم خان کی کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر 3 بھٹائی کالونی آمد پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر شیخ نے احتجاج کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ 3 بھٹائی کالونی پہنچ گئے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر شیخ نے پی ٹی آئی کے ایم این ا ے پر پولنگ میں مداخلت کا الزام لگا دیا اور احتجاج کیا ہے۔

احتجاج کے باعث پولنگ اسٹیشن پر صورتِ حال کچھ دیر کشیدہ رہی، جس کے بعد ایم این اے فہیم خان روانہ ہو گئے اور صورتِ حال معمول پر آگئی۔

ادھر ملتان کے کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی لائن توڑنے کے باعث جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق رش کے باعث ایک ووٹر لائن توڑ کر ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا، ووٹرز کے جھگڑے سے پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہوا۔

اس کے بعد وارڈ نمبر 4 کے اسی پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے عارضی طور پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

پولیس نے ہاتھا پائی کرنے والے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کی حدود سے نکال دیا، جس کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران سیالکوٹ کے وارڈ نمبر 2 پر خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

سیالکوٹ میں کشیدہ صورتِ حال اس وقت دیکھنے میں آئی جب 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پردھاندلی کے الزامات لگائے گئے اور نعرے بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل پانچ بجے تک جاری رہا، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آئے۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.