لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیر جمہوری اور غیر آئینی سمجھتے ہیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023کے الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے سے 7،8ماہ سے غائب ہے، پولیس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہ ایک چیز بتا دیں جو انہوں نے ملک کی بہتری کے لیے کی ہو، ہم سی پیک لیکر آئے انہوں نے بند کیا، اگر سی پیک پر عمل درآمد ہوچکا ہوتا تو ملک میں کوئی بے روز گار نہ ہوتا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر میں بیٹھی مرشد کے ساتھ مل کر توشہ خانہ چوری کیا، یہ جب ہم پر جھوٹے مقدمات درج کرا رہا تھا، اس وقت خود توشہ خانہ چوری کر رہا تھا ، ان کے خلاف اب کیسز بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن اکتوبر 2023میں ہوں گے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اکثر یت حاصل کریگی۔
Comments are closed.