جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اللّٰہ پاک عمران خان کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، جہانگیر ترین

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے ان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین بھی دعا گو ہیں۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کے لیے انھوں نے دعا کی کہ اللّٰہ پاک عمران خان کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ کورونا لہر پہلے والی لہر سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے چند روز قبل کورونا وائرس کی ویکسینیشن کروائی تھی۔

اس حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جب کورونا میں مبتلا ہوئے اس وقت ان کی مکمل ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.