اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

اللّٰہ، رسول کی قسمیں کھانے والے جھوٹے توبہ کریں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کی منشیات اسمگلنگ کیس میں  بریت پر اظہار تشکر کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ اور رسول کی قسمیں کھانے والے جھوٹوں کو آج توبہ کرنی چاہیے، وقت کے منصف نے سچ جھوٹ، بے گناہ اور گناہ گاروں میں واضح لکیر کھینچ دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

انسداد منشیات عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں وزیرِ داخلہ، رانا ثناءاللّٰہ کو بری کر دیا۔

انسداد منشیات عدالت کی جانب سے منشیات سمگلنگ کیس سے بریت کیلئے رانا ثناءاللّٰہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس دوران اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکٹر احسان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکٹر احسان نے استغاثہ کے الزام کو رد کر دیا۔

سماعت کے دوران گواہان کی جانب سے دیے گئے بیانات میں کہنا تھا کہ ہمارے سامنے منشیات کی کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.