اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے باجوڑ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل نے دہشت گردوں، ان کے پشت پناہوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دیگر ممالک پر بھی پاکستان سے تعاون پر زور دیا ہے۔
یورپی یونین نے جے یو آئی کے باجوڑ جلسے میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
Comments are closed.