وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی لابی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے تصویری نمائش منعقد کی گئی۔
تصویری نمائش میں موسیماتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصویری نمائش کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے نیویارک میں اقوام متحدہ سیکرٹریٹ لابی میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا ہے، تصویری نمائش میں پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے، سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متعلق تصویری نمائش رواں ہفتےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کےدوران جاری رہے گی۔
Comments are closed.