افغان طالبان کی اعلان کردہ نئی عبوری حکومت آج سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
ملا محمد حسن اخوند نئے عبوری وزیراعظم ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب وزیراعظم مقرر کیے گئے ہیں۔
ملا محمد یعقوب مجاہد وزیر دفاع، سراج الدین حقانی وزیر داخلہ اور ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ مقرر کر دیے گئے۔
ملا خیرﷲ خیرخواہ وزیر اطلاعات و ثقافت اور ذبیح ﷲ مجاہد ان کے نائب ہوں گے جبکہ ملا عبدالحق وثیق انٹیلی جینس امور اور قاری فصیح الدین سیکورٹی امور کے سربراہ ہوں گے۔
Comments are closed.