افغان طالبان نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء تک افغان امن سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ جب تک امریکا افغانستان سے اپنی تمام فوج نہیں نکال لیتا اس وقت تک طالبان افغانستان سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔
بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق فیصلہ سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سےتمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر بدھ کو افغانستان سے فوج نکالنےسے متعلق نئے فیصلے کا اعلان آج کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان امن کانفرنس استنبول میں 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔
Comments are closed.