امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے عسکریت پسندوں کو تشدد سے روکنے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان کے رہنما ہیبت اللّٰہ اخونزادہ نے ایک تین رکنی کمیشن بنایا ہے جو ٹی ٹی پی پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ پاکستان سے ممکنہ معافی کے بدلے اپنے معاملات حل کرے اور اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان منتقل ہو جائیں۔
وائس آف امریکا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے حکام نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔
Comments are closed.