پاکستان نے بھارت کی جانب سے افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنی آلودہ پروپیگنڈہ مہم سے باز رہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں افغان سفیر کی بیٹی کےمعاملے پر بھارتی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس بلا جواز ہیں اور بھارت کی پاکستان کے خلاف گندی مہم جانی پہنچانی ہے۔
ترجمان نے کہا ای یو ڈس انفولیب بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرچکا ہے اور بھارتی ٹوئٹر ہینڈلز اور ویب سائٹس پر افغان سفیر کی بیٹی کی جعلی تصویریں زیرگردش ہیں۔ بدقسمتی سےبھارت نے اس واقعہ کو پاکستان کے خلاف غلط بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی خفیہ منصوبوں کے خلاف ڈٹا رہنے کا عزم کیے ہوئے ہے اور بھارت کی افغان امن عمل میں خرابی کا کردار ادا کرنے پر توجہ دلاتے رہیں گے۔
Comments are closed.