افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی نے سابق وزیر داخلہ امراللّٰہ صالح کو کھری کھری سنا دیں۔
امراللّٰہ صالح نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان عوام اپنی کرکٹ ٹیم کو خودکش بمباروں کے سرغنہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلئے مسکراتا دیکھ کر حیران ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ افغان کھلاڑی حقانی نیٹ ورک کے چیف کے ساتھ کھانا کھا رہے ہیں لیکن خواتین پر تعلیمی پابندیوں سمیت ملک میں جاری ناانصافیوں پر خاموش ہیں۔
امراللّٰہ صالح نے مزید کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم پر پابندی لگانا بہت معنی خیز کام ہوگا۔
سابق افغان نائب صدر کی اس ٹوئٹ پر آل راؤنڈر محمد نبی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی طرف سے اس ٹوئٹ نے مجھے حیران کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان کھلاڑیوں کے عزم و استقامت اور حب الوطنی پر کوئی سوال نہیں کرسکتا۔
محمد نبی نے کہا کہ ہم اب بھی اسی قومی پرچم اور ترانے کے سائے تلے اپنے ملک کی اصل اقدار کی عالمی سطح پر نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے امراللّٰہ صالح کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورِ حکومت کے کرپٹ نظام اور غلط اقدامات کی وجہ سے پوری قوم ان حالات کا سامنا کر رہی ہے۔
Comments are closed.