افغان صوبے ہلمند میں امریکی بمباری میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان فورسز کے مطابق امریکی بمباری میں طالبان کے 40 جنگجو مارے گئے۔
افغان وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے ہلمند کے صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ میں آج بمباری کی ہے۔
افغان میڈیاکے مطابق بمباری میں بچوں سمیت ایک خاندان کے 8 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں، افغان حکومت نے شہری اموات کی تصدیق نہیں کی۔
افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کیلئے امریکی فوج طالبان کیخلاف فضائی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ طالبان نے دس روز قبل لشکرگاہ پر حملہ کیا تھا۔
Comments are closed.