بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کے خلاف چھکے لگانے پر نسیم شاہ کے والد نے کیا کہا؟

پاکستان بمقابلہ افغانستان کے دوران  قومی کھلاڑی نسیم شاہ کی جانب سے لگائے گئے دھواں دار چھکے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

ایشیا کپ 2022 کے سلسلے میں 7 ستمبر کو کھیلے گئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں نسیم شاہ کی جانب سے پاکستان کو یادگارفتح دلائی گئی۔

جہاں افغانی ٹیم کو نسیم شاہ کے چھکوں نے رونے اور نیند کی گولیاں کھانے پر مجبور کیا وہیں پاکستانی عوام تاحال میچ کی ہائی لائٹس دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔

نسیم شاہ کے والد کا ایک نجی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ ہمارا بیٹا بولر ہے مگر اُس نے بیٹنگ بھی اچھی کی اور چھکے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمارے بیٹے سے یہ کام لیا، سب ہماری اور گاؤں والوں کی دعاؤں کا بھی صلہ ہے۔

نسیم شاہ کے والد نے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے مزید کہا کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا ملک و قوم کا اسی طرح نام بلند کرے، مزید کارنامے انجام دے اور ملک و قوم کی خدمت کرے اور ملک کا نام روشن کرے۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے بھائیوں اور کزنوں کا کہنا تھا کہ ہمیں نسیم شاہ کی کارکردگی پر بہت خوشی ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ فائنل میں پہنچے گا اور فائنل میں بھی اچھی کارکردگی دکھا کر ایشیا کپ جیت کر لائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.