افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 35 فیصد تک کمی سامنے آئی ہے۔
دستاویز کے مطابق طالبان حکومت کے 4 ماہ میں پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ستمبر سے دسمبر 2021ء افغانستان کو پاکستانی برآمد 23 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز رہیں۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ برس یعنی 2020ء میں ان ہی 4 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات 35 کروڑ 72 لاکھ ڈالر تھیں۔
دستاویز کے مطابق ستمبر 2021ء میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 48 فیصد کمی ہوئی۔
دستاویز کے مطابق ستمبر 2021 افغانستان کو پاکستانی برآمدات 4 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2020 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات 9 کروڑ 53 لاکھ ڈالر تھیں۔
Comments are closed.