ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد افغان اسپنر راشد خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی۔
راشد خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ افغانستان میں اور دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ سے گزشتہ روز فتح حاصل نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں کہ ہم فتح یاب نہ ہو کر آپ کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں لاسکے۔
راشد خان نے آئندہ میچز کیلئے مداحوں سے حمایت اور دعائیں کرنے کی درخواست بھی کی۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ تیز ترین 100 وکٹیں لینے پر آپ تمام لوگوں کے میسجز کا بھی شکرگزار ہوں۔
Comments are closed.