افغانستان نے سفارت کاروں کے لیے ہفتے وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی۔
افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی سی اے اے کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔
خط کے ذریعے افغان ادارے نے پاکستان سے سفارت کاروں کے لیے ہفتے وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت طلب کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہفتہ وار 2 پروازیں کابل اور اسلام آباد کے درمیان چلائی جائیں گی۔
سی اے اے نے افغان ادارے کے خط کی تصدیق کی اور کہا کہ خصوصی پروازوں کی اجازت زیر غور ہے۔
Comments are closed.