افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر عمر آفریدی ہلاک ہوگیا۔
خیبر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ذرائع افغان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ صوبہ ننگرہار کے علاقہ پچیر آگام میں پیش آیا۔
ادھر سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پشاور میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق عمر آفریدی کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.