وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی ہماری کاوشیں دنیا دیکھ رہی ہے۔
ملتان سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے، کابل میں امن ہوگا تو خطہ میں امن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کی کوشش جاری رکھے گا، دنیا قیام امن کی ہماری کاوشیں دیکھ رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں دیر پا امن کے لیے عالمی برادری کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی معاونت جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی مشکلات عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔
Comments are closed.