وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے 12 صوبوں میں بارشوں اور سیلاب سے 22 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں گھر اور وسیع اراضی پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین کے لیے امداد بھجوانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان کے صوبوں میں آنے والے شدید سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان متاثرین کے لیے امداد بھیجے گا۔
وزیراعظم نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے پہلے سے مشکلات کے شکار افغان عوام کی مدد کرے۔
Comments are closed.