منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

افغانستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں: یورپین یونین

یورپین یونین نے افغانستان کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کے مختلف سیکٹرز کے لیے کام کرنے والے ارکان کی من مانی گرفتاریاں بند کی جائیں۔

یہ مطالبہ یورپین یونین کی جانب سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی ترجمان نبیلا مصرالی نے یونین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ پیغام میں افغانستان کے طالبان حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی من مانی گرفتاریاں بند کریں، ژولیا پارسی اور نیدا پروانی کو ان کے اہلِ خانہ سمیت رہا کریں۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ 6 ماہ قبل حراست میں لیے گئے مطیع اللّٰہ ویسا کو بھی فوری طور پر رہا کریں، جنہیں افغانوں کے حقوقِ تعلیم کی وکالت کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.