جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن پورے خطے کیلئے ضروری ہے، پائیدار افغان امن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی واپسی کےبعد افغانوں کی من پسند حکومت قائم ہوگی ۔
منصورہ میں حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغان امن مذاکرات کے لئے طالبان اور حزب اسلامی ایک پیج پر ہیں۔ خطے کو پر امن بنانے کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل بھی ضروری ہے۔
گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان سے جلد نکلنا چاہتا ہے، جس کے بعد وہاں کٹھ پتلی نہیں افغانیوں کی پسندیدہ اور قابل قبول حکومت قائم ہوگی۔ افغانستان پر ترکی اور روس میں ہونیوالی دونوں کانفرنسز میں تمام افغان دھڑے شریک ہوں گے۔
Comments are closed.