بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا

دوحہ میں افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز میں افغانستان کو تین ایک سے برتری حاصل ہے، سیریز جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان نے نیدرلینڈز کو پہلے ایک روزہ میچ میں 36 رنز سے شکست دی تھی۔

میچ میں افغانستان نے 8 وکٹ پر 222 رنز بنائے تھے جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 48 اوورز میں 186رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.