افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فضائی اڈہ ممکنہ طور پر اتوار تک خالی کردیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انخلا کے بعد بگرام کا فوجی اڈا افغان فورسز کے حوالے کیا جائے گا۔
امریکی تجزیہ کار کے مطابق بگرام سے امریکی انخلاء طالبان کی بڑی علامتی اور اسٹریٹیجک کامیابی ہے۔
امریکی میڈیا نے مزید کہا کہ امریکی اہلکار جو سامان ساتھ نہیں لے جارہے، اُسے طالبان سے بچانے کے لیے تباہ کررہے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے سربراہ جنرل آسٹن مِلر نے امریکی انخلاء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ مکمل امریکی انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہو جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں جنرل آسٹن مِلر نے کہا کہ طالبان تیزی سے افغانستان کے بالخصوص شمالی علاقوں پر قبضہ کر رہے ہیں، اس پیش قدمی سے پُر تشدد کارروائیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.