ماسکو میں افغانستان سے متعلق اجلاس میں نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے کہا ہے کہ افغانستان اب مستحکم ہے اور دوسرے ممالک کو افغان سرزمین سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امارات اسلامی یہ یقینی بنائے گی کہ کوئی خطرہ نہ ہو۔
عبدالسلام حنفی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں موجودہ حکومت کو تسلیم کیا جائے۔
انھوں نے کہا افغانستان کو تنہا کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ افغان رہنما نے امریکا پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرے۔
Comments are closed.