بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعظم نذیر تارڑ کا جج رانا شمیم کے بیان پر تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

چیف جسٹس گلگت بلتستان کے بیان حلفی کے معاملے پر اپوزیشن سینیٹرز نے ایوان سے واک آوٹ کیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج ایک تکلیف دہ خبر میڈیا پر چل رہی ہے کہ پاکستان کی عدلیہ کے سینئر جج نے بیان حلفی جمع کروایا ہے، سیاسی رہنماؤں کو نااہل کرنے، الیکشن سے باہر نکالنے کے لیے حربے استعمال کیے گئے، کیسے کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف عدالتی نظام بلکہ الیکشن نظام پر سمجھوتا ہوا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے، سارا پول کھل گیا ہے کہ اداروں کی غیر جانبداری کہاں ہے اور عدلیہ کی شفافیت کہاں گئی۔

اعظم نذید تارڑ نے کہا کہ کب تک سیاستدانوں کے خلاف کھلواڑ ہوتے رہیں گے، کب تک ایسے فیصلے لاکر سیاست کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے گی، ہم اس معاملے پر ایوان سے علامتی واک آوٹ کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.