چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو جس انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔
عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم سواتی کی کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے اعظم سواتی کو حراست میں لیا، اعظم سواتی کو صبح سانس کی تکلیف اور سینے میں درد کے باعث پمز لایا گیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار تھا۔
اُن کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ پولیس اعظم سواتی کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے انہیں ساتھ لے گئی۔
Comments are closed.