ٹیم ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز معین خان کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی مرضی ہے کہ وہ جس ٹیم سے مرضی کھیلیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ میری ٹریننگ سے ہچکچا رہے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ آئندہ سیزن میں اعظم دوبارہ ہمیں جوائن کریں۔
معین خان لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شرجیل خان، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لینے کا کوئی پلان نہیں، سپلیمنٹری میں ہم نوجوان کھلاڑیوں کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ٹیم ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ پی ایس ایل درست سمت کی جانب گامزن ہے، 10 برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی کہ تو مزید اچھی ہوں گیں۔
معین خان نے مزید کہا کہ ابھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتوانے کی پلاننگ پر نظر ہے۔
Comments are closed.