کیریبئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں پاکستان کے جارحانہ بیٹر اعظم خان کی ٹیم بارباڈوس رائلز کو شکست ہوگئی۔
اعظم خان نے فائنل میچ میں 51 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم خان نے فائنل میچ سےمتعلق لکھا کہ جو نتیجہ ہم چاہتے تھے وہ نہیں آیا لیکن ٹیم کے ساتھ گزارے 4 ہفتے بہت ہی زبردست رہے۔
انہوں نے ٹورنامنٹ میں سپورٹ کرنے پر منیجمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ کیریبئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں بارباڈوس رائلز کو 8 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments are closed.