تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 26 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات ہیں۔
علاوہ ازیں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے پر خواتین سمیت گرفتار تمام ملزمان کے بھی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی گئی۔
عدالت نے ملزمان کو 26 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانا سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.