بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ سب بے نقاب ہوں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا  کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ سب بے نقاب ہوں، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جس کو مجھ پر اعتماد نہیں کھلم کھلا بتائے، اقتدار کی ہوس نہیں ہے، ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے لئے ہمارے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی معلوم تھا سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلے گا، ہم نے کوشش کی اس بار پیسہ نا چلے۔

پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری مصروفیات ترک کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزراء کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج سہ پہر پارٹی رہنماؤں اور وزراء سے عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اس اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.