بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اظہر محمود کے شاندار کیچ نے اہلیہ کو کرکٹر کی جوانی یاد دلادی

لیجنڈز لیگ کرکٹ میں اظہر محمود کے باؤنڈری پر ناقابلِ یقین کیچ سے اہلیہ ایبا قریشی بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

سابق قومی کرکٹر اور پی ایس ایل کے سیزن 6 کی فاتح ٹیم…

ایشیا لائنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد حفیظ کی گیند پر اظہر محمود نے ساتویں اوور کی پانچویں گیند پر ورلڈ جائنٹس کے بیٹر مسٹرڈ کا شاندار کیچ پکڑا۔

اظہر محمود کے کیچ کے جہاں سوشل میڈیا پر خوب چرچے تھے وہیں اہلیہ نے بھی کرکٹر کے منفرد انداز میں اس کارنامے پر ردعمل دیا۔

ایبا قریشی نے لکھا کہ ’واہ کیا جوانی والا کیچ تھا اظہر۔‘

خیال رہے کہ 20 جنوری سے لیجنڈز لیگ کا آغاز عمان میں ہوا، شائقین تین ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، محمد حفیظ، یونس خان، وریندرسہواگ، یوراج سنگھ، جونٹی رہوڈز اور بریٹ لی کو کھیلتا دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کو براہ راست نشر کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.