ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہر علی کو مشکل پیش آئی اور اس حوالے سے بتاتے ہوئے ان کی آواز بھر آئی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ان کی آواز بھر آئی اور وہ والدین کا ذکر کرتے ہوئے رو بھی پڑے۔
اظہر علی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کسی دباؤ میں نہیں کیا، یہ میرا اپنا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے بیان کے بعد فیصلہ نہیں کیا، یہ فیصلہ میں نے پہلے ہی لے لیا تھا۔
اظہر علی نے کہا کہ پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز آخری سیریز ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے اظہر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.