ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

اضافی گیس فراہمی بند کرنے کا معاملہ، صنعتوں کے وکیل سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنعتوں کو اضافی گیس فراہمی بند کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست پر61 صنعتوں کے وکیل کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

صنعتوں کے وکیل سلمان اکرم راجا نے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس میں دلائل دیئے۔

ڈائریکٹر پیٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ 31 مارچ تک گیس لوڈ سے متعلق یہ صنعتیں درخواستیں جمع کراسکتی ہیں، حکومت31 مارچ تک صنعتوں کے گیس کنکشن منقطع نہیں کرے گی۔

صنعتوں نے کیپٹو پاور پلانٹس کو اضافی گیس فراہمی بند کرنےکا حکومتی فیصلہ چیلنج کیا تھا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے28 جنوری کو صنعتوں کو اضافی گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عدالت نے گزشتہ روز صنعتوں کے حق میں دیا جانے والا حکم امتناع ختم کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.