جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے مہینے میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، فخر امام اور عمر ایوب، چیئرمین ایف بی آر، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رمضان المبارک کے پیشِ نظر اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر یومیہ 2600 ٹن آٹا، 2000 ٹن چینی، 1200 ٹن گھی فروخت ہورہا ہے۔ 

چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں متعدد مقامات پر سستے بازار قائم کیے گئے ہیں۔ 

انھوں نے مزید بتایا کہ موبائل وین کے ذریعے بھی اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں گی۔

وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو چینی اور آٹے کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کے دوران وزیر توانائی اور پیٹرولیم عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سحری اور افطار میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے۔

انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ناجائز منافع اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.