افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ جس کے دوران امریکی صدر نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر بائیڈن نے یقین دلایا کہ افغان فورسز کی مدد جاری رہے گی۔
اشرف غنی نے کہا کہ اس دوران جو بائیڈن نے افغانستان کے ساتھ سفارتی اور معاشی شراکت داری کو مستقل جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔
Comments are closed.