جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسکول کونسلوں کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسکول کونسلوں کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے۔

عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں فروغ تعلیم اورتعلیم تک رسائی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر گلشن اقبال پارک سے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ 40لاکھ بچوں کو تعلیم تک رسائی کے مواقع فراہم کریں گے،27ہزار سے زائد اسکول اپ گریڈ ہونے سے انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپ گریڈ اسکولوں میں جنوبی پنجاب کے 10ہزار سے زائد اسکول شامل ہیں، پہلے مرحلے میں 20ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کررہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 6653ایلیمنٹری اسکولوں کو ہائی اسکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا ، تیسرے مرحلے میں ہائی اسکولوں کو ہائر سکینڈری سکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

سفید چونے اور سیمنٹ سے بنے شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے مجسمے کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو سیاسی سفارش اور وابستگی کے بغیر میرٹ پر اپ گریڈ کیاجائے گا، پرائمری اسکولوں میں سکینڈ شفٹ ایلیمنٹری کلاسز شروع کررہے ہیں، ایلیمنٹری اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ایلیمنٹری کلاسز شروع کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپ گریڈ اسکولوں میں 6653کمپیوٹر اورسائنس لیب بنائی جائیں گی، ایک سال میں 10لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کو سرکاری اسکولوں میں انرول کیا گیا، اسکول کونسلوں کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.