الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات میں اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔
اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی، کمیٹی ممبرز اور پی ٹی آئی وکلاء نے اکبر ایس بابر کے وکیل کے لیپ ٹاپ کے استعمال پر اعتراض لگا دیا۔
اکبر ایس بابر نے لیپ ٹاپ استعمال کرنےکی اجازت کیلئے اسکروٹنی کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 14 اپریل کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی۔
Comments are closed.