پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

اسکردو سے کراچی آنے والی پرواز میں 30 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کی سالگرہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی اسکردو سے کراچی آنے والی پرواز میں 30 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کی 30 ویں سالگرہ کی منفرد تقریب ہوئی۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق، اسکردو ایئر پورٹ پر کراچی آنے والی پرواز پی کے 456 کے مسافر عبد الرافع بدر نے طیارے کے پائلٹ کیپٹن خالد خان سے درخواست کی کہ آج ان کی شادی کی 30 ویں سال گرہ ہے، اس لیے جب طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہو تو اس وقت اعلان کیا جائے۔

اس درخواست پر پرواز جب 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پی آئی اے کے ایئر بس اے 320 طیارے کے کیپٹن خالد خان نے کراچی کے شہری عبدالرافع اور شائستہ صدیقی کو ان کی شادی کی تیسویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

 اس موقع پر کیپٹن خالد خان نے چیری اور فضائی عملہ نے کیک کا تحفہ دیا۔

فضائی عملہ نے عبدالرافع کی جانب سے دیا گیا ایک قیمتی سرپرائز گفٹ بھی ان کی اہلیہ شائستہ صدیقی کو پیش کیا۔ 

پرواز میں موجود ایک میوزیکل گروپ نے گیت گا کر عبدالرافع اور شائستہ صدیقی کی شادی کی 30 ویں سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.