اسکاٹ لینڈ نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔
الامارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو 17 رنز سے شکست دے دی۔
اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کے بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
اسکاٹش کھلاڑی رچی بیرنگٹن نے 49 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو کراس نے 36 گیندوں پر 45 رنز بناکر ٹیم کے ٹوٹل میں اپنا بڑا حصہ ڈالا۔
پاپوا نیوگنی کی جانب سے کبوا موریا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ چیڈ سوپر 3 اور سائمن اٹائی نے ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی پاپوا نیوگنی کا آغاز اچھا نہ تھا اور 35 کے مجموعے پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔
اسی طرح سیسی باؤ کی شکل میں پی این جی کو 67 کے اسکور پر چھٹی وکٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔
تاہم ایسے میں نورمین وانوا نے 37 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب تو کیا، تاہم وہ ٹیم کو جیت نہ دلاسکے۔
پاپوا نیو گنی کی ٹیم آخری اوور میں 148 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں اسکاٹ لینڈ 17 رنز سے کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی۔
Comments are closed.