اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
چار روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت اور راہداریوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔
ڈائمنڈ جوبلی کا عنوان ‘میرا پارلیمان، رہبر ترقی و کمال’ رکھا گیا ہے، تقریبات 13 اگست کی رات تک جاری رہیں گی۔
ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا آغاز ‘ترجمان ماضی شان حال’ کے عنوان سے تصویری نمائش سے ہوا، نمائش میں نایاب تصاویر رکھی گئی ہیں۔
اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے عظیم رہنماؤں کی خدمات کو یاد رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمان بھی اپنی ڈائمنڈ جوبلی منا رہی ہے، آج عزم کریں کہ ہم اس پارلیمان کی عزت و تکریم کو یقینی بنائیں گے۔
Comments are closed.