جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

اسپین کی عدالت کا شوہر کو سابقہ بیوی سے متعلق انوکھا حکم نامہ

اسپین کی عدالت نے شوہر کو سابقہ بیوی سے متعلق انوکھا حکم سنا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ بیوی کو 25 سال بلامعاوضہ گھریلو کام کاج کرنے پر 2 لاکھ یوروز ادا کرے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق یہ حکم شادی کے دوران کم از کم اجرت کی بنیاد پر ہے۔

رپورٹس کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق شوہر کو خاتون کو 2 لاکھ 18ہزار 300 ڈالر دینے کا حکم دیا ہےجو شادی کے دوران کم از کم اجرت بنتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ شادی کے بعد سے بیوی نے اپنے آپ کو گھر میں کام کرنے کے لیے وقف کر دیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کی شادی 1995 سے 2020 تک قائم رہی اور ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.