ہسپانوی پولیس نے بوائے فرینڈ کی مدد سے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچاکر اپنی ماں سے بھاری تاوان وصول کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہسپانوی قومی قانون نافذ کر نے والے سول ادارے گوردیا نے اس ہفتے کے اوائل میں خاتون کے اغوا کی ایک پریشان کن ویڈیو ریلیز کی تھی۔
ویڈیو میں مغوی خاتون کا اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے اغوا کرلیا گیا ہے اور رہائی کے لیے اسے 50 ہزار یورو بطور تاوان دینا ہوگا۔
پولیس کے مطابق اس خاتون نے اپنی والدہ سے یہ رقم اینٹھنے کے لیے اپنے بوائے فرینڈ کے خاندان کی مدد سے یہ جعلی ویڈیو تیار کروائی تھی۔
اس نے اپنی والدہ کو یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تو اغوا کار اس کے ساتھ ساتھ انہیں بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
تاہم پولیس نے اس منصوبے کو ناکام بناکر لڑکی سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Comments are closed.