بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپین میں آتش فشاں کا لاوا ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے

اسپین کے شمال مغربی افریقہ کے قریب بحر اوقیانوس میں واقع مجمع الجزائر میں موجود کینرے جزیرے میں آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گھر، درخت اور ایک سوئمنگ پول بھی جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ جبکہ پہاڑ میں مزید شگاف پڑنے پر لاوے کا ایک اور جگہ سے اخراج شروع ہوگیا، مزید 500 افراد کا انخلا کرایا گیا۔

ماہرین کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کی رفتار اندازہ لگائی گئی رفتار سے کم ہے۔ لاوے کا رخ بحر اوقیانوس کی جانب ہے۔

حکام کے مطابق رات گئے ایک اور مقام سے لاوے کا بہاؤ شروع ہوگیا تھا، جس کے باعث مزید افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.