اسپین کے لاپالما جزیرے میں آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا رات گئے سمندر (بحر اوقیانوس) میں شامل ہوگیا، لاوے کے پانی میں داخل ہونے پر سفید دھویں کے بادل بن گئے، تیز ہوائیں چلنے کے باعث مضر صحت گیسوں کے اخراج کا خطرہ کم ہوگیا۔
لاوے کے سمندر میں شامل ہونے کے دوران تین ساحلی علاقوں میں لاک ڈاؤن رہا، حکام نے رہائشیوں کو پہلے ہی گھر سے نہ نکلنے کے احکامات دے رکھے تھے۔
واضح رہے کہ 19 ستمبر کو آتش فشاں کے فعال ہونے کے بعد سے 6 ہزار افراد کو متاثرہ علاقے سے نکالا جاچکا ہے، جبکہ لاوا راستے میں آنے والے 600 مکانات اور فصلیں تباہ کرچکا ہے۔
Comments are closed.