بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپن بولدک میں طالبان پر 100 شہریوں کی ہلاکت کا الزام

افغانستان کی وزارت داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان نے اسپن بولدک میں 100 سے زیادہ شہریوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ طالبان نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کی جانب سے دس صوبوں میں آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو طالبان کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان نے ہلمند کے ضلع گرمسیر اور مارجہ پر قبضہ جبکہ  غازی آباد کا محاصرہ کرلیا۔ اس دوران جھڑپوں میں 19 سیکورٹی اہل کار ہلاک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.